ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کینیڈا اور امریکہ میں اب تک 700 سے زائد افراد ہلاک

کینیڈا اور امریکہ میں اب تک 700 سے زائد افراد ہلاک

Sat, 03 Jul 2021 23:04:49    S.O. News Service

اوٹاوا،3؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی) امریکہ اور کینیڈا میں گرمی قہر پا رہی ہے اور کینیڈا میں 25 جون تا یکم جولائی کے درمیانی عرصے میں شدید گرمی اور لو لگنے سے 719 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ برٹش کولمبیا کے فورینسک میڈیسن انسٹی ٹیوٹ کی چیئر مین لیزا لاپوئنٹ نے ایک تحریری بیان میں بتایا ہے کہ ریاست بھر میں 25 جون تا یکم جولائی کے درمیانی عرصے میں شدید گرمی اور لو لگنے سے 719 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

اس ریاست میں بلند درجہ حرارت اور بجلی گرنے سے جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات میں بھی اضافہ ہوا ہے، جس سے ایک گاؤں کے تمام تر مکانات جل کر خاکستر ہو گئے۔ دریں اثنا گرمی کی لہر متحدہ امریکہ میں بھی اموات کا موجب بن رہی ہے۔ واشنگٹن ڈی سی اور اوریگون میں شدید گرمی کی لہر سے 25 جون سے اب تک 79 افراد موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔


Share: